ہری پور: خانپور ڈیم میں سیاحت کے دوران ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں 17 سالہ شرجیل، سکنہ مری، نہاتے ہوئے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظاہر میاں کی ہدایت پر غوطہ خور ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تقریباً 15 منٹ کی کارروائی کے بعد نوجوان کا جسدِ خاکی پانی سے نکال لیا گیا، جسے فوری طور پر ٹائپ ڈی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی وفات کی تصدیق کردی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق شرجیل اپنے دوستوں کے ہمراہ تفریح کی غرض سے خانپور ڈیم آیا تھا اور نہاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا۔