ہری پور: 6/7 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی میں ملوث ملزم گرفتار، مقدمہ درج.

18

ہری پور – تھانہ سرائے صالح پولیس نے ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے 6/7 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کے الزام میں ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ سرائے صالح کی حدود چوکی شاہ مقصود، بگڑہ نمبر 2 میں پیش آیا۔ متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں ملزم سیف اللہ ولد افسر خان سکنہ بگڑہ نمبر 2 کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 376، 511 اور 53 سی پی اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح قمر خان نے انچارج چوکی شاہ مقصود شعیب خان اور پولیس نفری کے ہمراہ ڈی ایس پی سٹی سعید یدون کی زیرِ نگرانی کارروائی کی اور نامزد ملزم سیف اللہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ کیس کو قانونی تقاضوں کے مطابق مکمل کیا جا سکے۔
ڈی پی او ہری پور نے کہا ہے کہ ہری پور پولیس معاشرتی برائیوں میں ملوث عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری رکھے گی۔

نوٹ: نابالغ متاثرہ کی شناخت اور دیگر ذاتی معلومات قانون و صحافتی ضوابط کے تحت ظاہر نہیں کی جا رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں