🚨 دیامر کے علاقے تھور میں کلاؤڈ برسٹ، شدید سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی.

21

چلاس: ضلع دیامر کے علاقے تھور میں گزشتہ روز ہونے والے کلاؤڈ برسٹ کے بعد آنے والے شدید سیلابی ریلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں متعدد مکانات، زرعی زمینیں، باغات، گاڑیاں، رابطہ پل، پن چکیاں، نہریں اور دیگر املاک تباہ ہو گئیں۔
علاقہ مکینوں کے مطابق اچانک آنے والے سیلاب نے کئی آبادیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث لوگوں کو اپنی جانیں بچانے کے لیے گھروں سے نکل کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا۔


سیلابی ریلے سے متاثرہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، جس کے باعث متعدد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زرعی زمینوں اور باغات کو پہنچنے والے نقصان سے مقامی افراد کو بھاری مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے متاثرہ علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ ممکنہ امدادی سرگرمیوں اور نقصانات کے تخمینے کا عمل بھی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں