مانسہرہ: سچاں دومیل میں سیاحوں سے مبینہ طور پر وصول کیے جانے والے 20 روپے کے غیر قانونی ٹیکس کا سلسلہ ضلعی انتظامیہ کی مداخلت کے بعد فوری طور پر بند کر دیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر مانسہرہ اور ٹی ایم او بفہ پکھل مظہر مظفر خان کی ہدایات پر انفورسمنٹ ٹیم نے سچاں دومیل کا ہنگامی دورہ کیا، جہاں موقع پر غیر قانونی ٹیکس وصولی کا عمل روک دیا گیا۔
انتظامیہ نے بتایا کہ مقامی زمیندار کے کارندے کو پیر کے روز ٹی ایم او آفس طلب کر کے سخت وارننگ جاری کی گئی ہے کہ آئندہ ایسی شکایت موصول ہونے کی صورت میں اس کے خلاف ایف آئی آر (FIR) درج کی جائے گی۔
انتظامیہ کے مطابق زمینداروں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ سیاحوں سے کسی قسم کی رقم وصول نہیں کی جائے گی، جس کے بعد موقع پر قائم ٹیکس پوائنٹ بھی ہٹا دیا گیا۔




ٹی ایم اے بفہ پکھل نے واضح کیا ہے کہ سچاں دومیل میں کسی بھی فرد یا ادارے کو سیاحوں سے فیس وصول کرنے کے لیے کوئی این او سی (NOC) جاری نہیں کی گئی، جبکہ اس حوالے سے تھانہ نواز آباد کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ آئندہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو فوری روکا جا سکے۔
🚨 سچاں دومیل میں سیاحوں سے غیر قانونی ٹیکس وصولی بند، انتظامیہ کا فوری ایکشن.
19