مانسہرہ: سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش پر پولیس کا کریک ڈاؤن، ملزم گرفتار

129


ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی ہدایت پر ضلع بھر میں سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں تھانہ سٹی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق، گرفتار ملزم کی شناخت اسامہ ولد محمد انور، سکنہ چٹی ڈھیری کے طور پر ہوئی ہے، جس نے سوشل میڈیا پر 30 بور ماؤزر کی نمائش کی تھی۔ تھانہ سٹی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا۔

ڈی پی او مانسہرہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ معاشرتی بگاڑ کا سبب بھی بن رہی ہے۔ ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں