🚨 ہزارہ موٹروے پر سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار، 4 افراد زخمی.

29

ہری پور: ہزارہ موٹروے پر کاغان اور ناران سے واپس آنے والے سیاحوں کی گاڑی ٹائر پھٹنے کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ پولیس چوکی شاہ مقصود کی حدود میں موضع اخون بانڈی کے قریب پیش آیا، جہاں راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے وقاص کی فیملی کی ٹویوٹا ہائی ایس اچانک ٹائر پھٹنے کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی۔
حادثے کی آواز سن کر اخون بانڈی کے سابق چیئرمین بابو نسیم اعوان اہلِ علاقہ کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو گاڑی سے بحفاظت نکالا۔


واقعے کی اطلاع ملتے ہی انچارج پولیس چوکی شاہ مقصود شعیب خان پولیس نفری کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ پولیس اور مقامی افراد نے زخمیوں کو فوری طور پر ٹراما سینٹر منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے، جبکہ پولیس نے حادثے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں