ساہیوال: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلروں اور جعلی اوورسیز ایمپلائمنٹ ایجنٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دبئی ورک ویزے کے نام پر شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے والے مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ساہیوال کے مطابق گرفتار ملزم قربان علی سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک پرکشش ملازمتوں کا جھانسہ دے کر ان سے بھاری رقوم وصول کرتا تھا۔
ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ملزم بغیر کسی قانونی اجازت کے اوورسیز روزگار فراہم کرنے کا غیر قانونی کاروبار چلا رہا تھا، جبکہ اس کے پاس حکومت کی جانب سے جاری کردہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹر کا لائسنس بھی موجود نہیں تھا۔
تحقیقات کے مطابق ملزم نے ایک شہری سے دبئی کا ورک ویزہ دلوانے کے نام پر لاکھوں روپے وصول کیے، تاہم رقم لینے کے بعد وہ روپوش ہو گیا۔
ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے، جبکہ اس کے ممکنہ ساتھیوں اور نیٹ ورک کے دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
عوام کے لیے اہم ہدایت: بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کسی بھی ایجنٹ یا کمپنی کو رقم ادا کرنے سے قبل اس کا لائسنس اور قانونی حیثیت ضرور چیک کریں تاکہ دھوکہ دہی سے بچا جا سکے۔
🚨 دبئی ورک ویزے کے خواہشمند پاکستانی محتاط رہیں، ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، مبینہ جعلی ایجنٹ گرفتار.
19