راولپنڈی: شہر کے تاریخی اور مصروف ترین تجارتی مراکز میں شمار ہونے والے راجہ بازار کو تقریباً 50 کروڑ روپے کی لاگت سے جدید طرز پر تزئین و آرائش کے بعد ایک خوبصورت گاڑیوں سے پاک (Pedestrian-Friendly) شاپنگ اسٹریٹ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
منصوبے کے تحت بازار کے بنیادی انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے۔ اس میں زیرِ زمین یوٹیلٹی لائنوں کی تنصیب، جدید نکاسیٔ آب کا نظام، کشادہ پیدل راستے، تاریخی عمارتوں کی بحالی، آرام کے لیے بیٹھنے کی جگہیں، سرسبز لینڈ اسکیپنگ اور خواتین و مردوں کے لیے علیحدہ عوامی واش رومز جیسی سہولیات شامل ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق اس منصوبے کا مقصد راجہ بازار کو ایک محفوظ، صاف ستھرا اور پیدل چلنے والوں کے لیے موزوں تجارتی مرکز بنانا ہے، تاکہ شہری اور خریدار بہتر ماحول میں خریداری کر سکیں، جبکہ بازار کی تاریخی شناخت اور ثقافتی ورثے کو بھی محفوظ رکھا جا سکے۔


ذرائع کے مطابق تزئین و آرائش کا کام مکمل ہونے کے بعد راجہ بازار کو آئندہ ہفتے باضابطہ طور پر عوام کے لیے کھولے جانے کا امکان ہے۔
🏙️ راولپنڈی کا تاریخی راجہ بازار جدید طرز پر بحال، جلد عوام کے لیے کھول دیا جائے گا.
25