ایس ایچ او تھانہ کینٹ کی کامیاب کارروائی، دو ملزمان گرفتار، چوری شدہ نقدی، سعودی ریال اور طلائی زیورات برآمد.

17

تھانہ کینٹ پولیس نے چوری کے ایک مقدمے میں جدید تفتیشی طریقہ کار اور مؤثر حکمتِ عملی اپناتے ہوئے دو ملزمان علی عباس اور معز ولد ارشد، ساکنان سلہڈ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے لوئر سلہڈ میں واقع ایک گھر سے 20 ہزار سعودی ریال، 25 ہزار پاکستانی روپے نقد اور طلائی زیورات چوری کیے تھے۔

کامیاب کارروائی کے دوران پولیس نے ملزمان سے چوری شدہ تمام نقدی، سعودی ریال اور طلائی زیورات برآمد کر لیے ہیں، جبکہ ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں