اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی توسیع اور دفاعی ضروریات کے لیے وسیع اراضی حاصل کرنے کی منظوری.

23

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے اطراف واقع اراضی کے حوالے سے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے ائیرپورٹ سے ملحقہ 12 موضع جات کی زمین ایکوائر (حاصل) کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق یہ اراضی مستقبل میں اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی توسیع اور دفاعی و تزویراتی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے حاصل کی جا رہی ہے تاکہ فضائی آپریشنز کی استعداد میں اضافہ کیا جا سکے اور قومی دفاعی تقاضے بہتر انداز میں پورے کیے جا سکیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مجموعی طور پر تقریباً 62 ہزار کنال اراضی ایکوائر کی جائے گی۔ اس فیصلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں زمینوں کی خرید و فروخت اور نئی تعمیرات پر فوری پابندی عائد کر دی جائے گی، جبکہ اراضی ایکوزیشن ایکٹ کے تحت زمین مالکان کو قانونی طریقہ کار کے مطابق معاوضہ ادا کرنے کے لیے کارروائی شروع کی جائے گی۔
حکام کے مطابق متعلقہ محکموں کو اراضی کی پیمائش، سروے اور دیگر انتظامی امور جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، تاکہ منصوبے پر بروقت عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔

یہ اقدام اسلام آباد ائیرپورٹ پر بڑھتے ہوئے فضائی دباؤ، مستقبل کی توسیعی ضروریات اور قومی سلامتی سے متعلق طویل المدتی منصوبہ بندی کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں