🚨 خانسپور کے قریب خوفناک حادثہ، سیاحوں کی گاڑی گہری کھائی میں جا گری، 4 افراد زخمی.

23

ایبٹ آباد (مانسہرہ ڈاٹ کام)
خانسپور کے قریب ریالہ کے مقام پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں سیاحوں کی ایک گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں چار افراد زخمی ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم موقع پر پہنچی، بروقت ریسکیو آپریشن مکمل کیا اور تمام زخمیوں کو کھائی سے نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
بعد ازاں زخمیوں کو مزید علاج کے لیے پہلے سول ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت زیرِ نگرانی ہے۔
زخمی افراد کی شناخت:
• عبدالغنی (54 سال)
• عبدالرحمان (10 سال)
• سارہ بی بی (23 سال)
• اسماء (4 سال)
تمام زخمیوں کا تعلق پشاور سے بتایا گیا ہے۔



⚠️ احتیاطی پیغام:
پہاڑی علاقوں میں سفر کے دوران رفتار پر قابو رکھیں، خطرناک موڑوں پر خصوصی احتیاط کریں، سیٹ بیلٹ کا لازمی استعمال کریں اور بارش یا دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں