مانسہرہ (مانسہرہ ڈاٹ کام)
مانسہرہ کے علاقے شام مقصود میں ایک نہایت افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں گھر کے پانی کے کنویں میں گرنے سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق پہلے حمید شاہ کنویں میں گر گئے۔ انہیں بچانے کے لیے ان کے والد بشارت شاہ (ریٹائرڈ سب انسپکٹر) فوری طور پر کنویں میں اترے، مگر وہ بھی باہر نہ نکل سکے۔ یوں باپ اور بیٹا دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
مرحوم بشارت شاہ ریٹائرڈ سب انسپکٹر تھے، جبکہ ان کے صاحبزادے حمید شاہ بھی اس افسوسناک حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئے۔
🕌 نمازِ جنازہ
مرحومین کی نمازِ جنازہ کل صبح 11:00 بجے میراتوت میں ادا کی جائے گی۔
🤲 دعا:
اللہ تعالیٰ مرحومین کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
🚨 شام مقصود میں دلخراش سانحہ، باپ اور بیٹا کنویں میں گر کر جاں بحق.
22