🚨 سرگودھا: لڑکے کو زندہ دفن کرنے کی کوشش، 3 ملزمان گرفتار.

20

سرگودھا (مانسہرہ ڈاٹ کام)
سرگودھا میں ایک نوجوان کو مبینہ طور پر زندہ دفن کرنے کی کوشش کے کیس میں پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) صہیب اشرف کے مطابق متاثرہ لڑکے کو ملزمان کے بھائی نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ جب متاثرہ نوجوان نے اس واقعے کی شکایت ملزم کے بھائیوں سے کی تو مبینہ طور پر اسے اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور بعد ازاں زندہ دفن کرنے کی کوشش کی گئی۔
ڈی پی او کے مطابق گرفتار ملزم قمر نے تقریباً 20 روز قبل متاثرہ لڑکے کے ساتھ مبینہ زیادتی کی تھی، جبکہ واقعے میں ملوث مزید افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے اور واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں