🚨 اڈیالہ جیل کے باہر ایسا کیا ہوا کہ 14 خطرناک قیدی پولیس کی گرفت سے نکل گئے؟

22

راولپنڈی (مانسہرہ ڈاٹ کام)
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے عدالت میں پیشی کے بعد واپس لائے جانے والے 14 قیدی پولیس کی تحویل سے فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فرار ہونے والے قیدیوں نے پہلے قیدی وین میں ہنگامہ آرائی کی اور پھر اہلکاروں کی آنکھوں میں مرچیں پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 4 فرار قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا، جبکہ 10 ملزمان کی تلاش کے لیے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق فرار ہونے والے قیدی ڈکیتی، قتل، اقدامِ قتل اور منشیات جیسے سنگین مقدمات میں نامزد تھے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق قیدیوں نے فرار کی منصوبہ بندی پہلے سے کر رکھی تھی۔ پولیس جیل کے باہر ممکنہ سہولت کاری کے پہلوؤں کا بھی جائزہ لے رہی ہے، جبکہ واقعے کا مقدمہ تھانہ سہالہ میں درج کر لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں