مانسہرہ (مانسہرہ ڈاٹ کام)
مانسہرہ کے علاقے پڑھنہ جابہ پل کے مقام پر دریائے سرن میں نہاتے ہوئے ایک نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت احسن ولد محمد اقبال کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مانسہرہ کے کنٹرول روم نے فوری طور پر غوطہ خور ٹیم کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا۔
ریسکیو رضاکار غوطہ خوروں نے بروقت سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا اور کچھ ہی دیر میں نوجوان کو دریا سے نکال لیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا اور موقع پر ہی اس کی موت واقع ہو چکی تھی۔
ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔
⚠️ احتیاطی پیغام:
گرمی کے موسم میں دریاؤں، ندی نالوں اور ڈیموں میں نہاتے وقت انتہائی احتیاط کریں۔ گہرے پانی، تیز بہاؤ اور غیر محفوظ مقامات پر نہانے سے گریز کریں، کیونکہ ایک لمحے کی غفلت جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔
🚨 مانسہرہ: دریائے سرن میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب گیا، ریسکیو ٹیم کی بھرپور کوششیں ناکام.
25