🚨 دریائے سوات میں ڈوبتے سیاح کو پولیس اہلکاروں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر بچا لیا.

19

سوات (مانسہرہ ڈاٹ کام)
تحصیل خوازہ خیلہ کے تھانہ فتح پور کی پولیس نے دورانِ موبائل گشت دریائے سوات میں ڈوبتے ہوئے ایک سیاح کی جان بچا کر بہادری کی مثال قائم کر دی۔
پولیس کے مطابق پیا جرے کے مقام پر نثار ولد عبدالصمد، سکنہ ذخہ خیل، ضلع خیبر (پشاور) دریائے سوات میں نہا رہے تھے کہ اچانک پانی کے تیز بہاؤ کی زد میں آ کر دریا کے درمیان پھنس گئے اور مدد کے لیے پکارنے لگے۔
سیاح کو مشکل میں دیکھ کر ہیڈ کانسٹیبل حمید اللہ اور کانسٹیبل عمر (نمبر 5791) نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر تیز لہروں میں اتر کر بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ دونوں اہلکاروں نے کامیاب ریسکیو کرتے ہوئے سیاح کو بحفاظت دریا سے نکالا اور کنارے پر موجود اس کے رشتہ داروں کے حوالے کر دیا۔
پولیس نے بتایا کہ دریائے سوات کے کنارے نہانے پر دفعہ 144 نافذ ہے، جس کے تحت نہانے پر پابندی عائد ہے۔ واقعے کے حوالے سے قانون کے مطابق کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

پولیس حکام نے شہریوں اور سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دریاؤں اور دیگر خطرناک مقامات پر نہانے سے گریز کریں اور انتظامیہ کی جانب سے جاری حفاظتی ہدایات پر عمل کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں