سکندر آباد (مانسہرہ ڈاٹ کام)
ایس ایچ او تھانہ سکندر آباد انسپکٹر دلپزیر خان کی سربراہی میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی نوسرباز گروہ کے چار ارکان کو گرفتار کر لیا، جو مبینہ طور پر شہریوں سے لاکھوں روپے کی آن لائن اور بینکنگ فراڈ میں ملوث تھے۔
گرفتار ملزمان:
• ظہیر احمد ولد غلام جان، سکنہ جھنگی سیداں
• علی حسن ولد ظہور احمد، سکنہ تاج پورہ، لاہور
• ابو بکر ولد ناصر محمد، سکنہ مرکز طیبہ، مریدکے
• اوسامہ ولد اشتیاق، سکنہ سوا گارڈن، اسلام آباد
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان خود کو قابلِ اعتماد ظاہر کرکے شہریوں سے رابطہ کرتے، انہیں مختلف حیلوں بہانوں سے دھوکہ دیتے اور کریڈٹ و اے ٹی ایم کارڈز کے ذریعے رقم منتقل کرکے فراڈ کرتے تھے۔
پولیس برآمدگی:
📱 7 موبائل فون
💳 13 اے ٹی ایم کارڈز
💳 1 کارڈ ڈیوائس (POS مشین)
💵 60 ہزار روپے نقد رقم
پولیس نے ملزمان کے خلاف دفعہ 468، 471، 410 اور 420 کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ حکام کے مطابق گروہ کے دیگر سہولت کاروں اور ممکنہ مزید وارداتوں کے بارے میں بھی تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی نامعلوم شخص کے ساتھ اپنی بینکنگ معلومات، اے ٹی ایم کارڈ یا او ٹی پی (OTP) شیئر نہ کریں اور مشکوک کالز یا پیغامات کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں۔
🚨 بڑی کارروائی: بین الصوبائی نوسرباز گروہ کے 4 ارکان گرفتار، لاکھوں روپے کے فراڈ کا انکشاف.
23