🚨 ہری پور پولیس میں بڑی محکمانہ کارروائی، ایک اہلکار برطرف، دو کو میجر پنشمنٹ.

25

ہری پور (مانسہرہ ڈاٹ کام)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) شفیع اللہ گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہری پور پولیس میں احتساب، شفافیت اور میرٹ پر مبنی نظام پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جبکہ اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث اہلکاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔
ڈی پی او کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل عارف حسین کو ایک شہری کے ساتھ غیر مناسب رویہ اختیار کرنے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا مرتکب ثابت ہونے پر محکمہ پولیس سے برخاست (Dismiss) کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح لوئر ہیڈ کانسٹیبل نعراسب کو ایک شہری پر مبینہ تشدد کے الزام میں، جبکہ کانسٹیبل سعید کو قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم کے ساتھ روابط ثابت ہونے پر محکمانہ قواعد کے تحت میجر پنشمنٹ دی گئی ہے۔
شفیع اللہ گنڈاپور نے واضح کیا کہ اختیارات کے ناجائز استعمال، غفلت، بدعنوانی یا شہریوں کے ساتھ غیر قانونی اور غیر اخلاقی رویہ اختیار کرنے والے اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ایسے عناصر کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی جاری رہے گی تاکہ پولیس کے ادارے میں نظم و ضبط اور عوام کا اعتماد برقرار رکھا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہری پور پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ، انصاف کی فراہمی اور شہریوں کے اعتماد کو ہر قیمت پر یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے، اور محکمانہ نظم و ضبط کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں