🚨 پانو ٹنل کے قریب کراچی سے آنے والی مسافر بس حادثے کا شکار، 4 افراد زخم.

25

مانسہرہ (مانسہرہ ڈاٹ کام)
مانسہرہ کے علاقے پانو ٹنل کے قریب کراچی سے مانسہرہ آنے والی ایک مسافر بس پھسل کر سیفٹی بیریئر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں چار مسافر زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی بھیرکنڈ ریسکیو اسٹیشن سے امدادی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور پیشہ ورانہ انداز میں امدادی کارروائیاں شروع کیں۔
حادثے میں زخمی ہونے والوں میں:
انس (11 سال)
مہر علی (12 سال)
رستم علی (45 سال)
معاویہ (15 سال)
شامل ہیں۔
ریسکیو میڈیکل ٹیم نے تمام زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جبکہ ضرورت کے مطابق انہیں مزید علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس اور متعلقہ حکام حادثے کی وجوہات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق سڑک پر پھسلن حادثے کی ممکنہ وجہ ہو سکتی ہے۔

⚠️ احتیاطی پیغام:
بارش اور پھسلن کے دوران قومی شاہراہوں اور پہاڑی سڑکوں پر گاڑی احتیاط سے چلائیں، رفتار کو محدود رکھیں اور محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں