مانسہرہ (مانسہرہ ڈاٹ کام)
ناران میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی غرض سے گاڑی دریائے کنہار میں اتار کر اپنی اور دوسروں کی جان خطرے میں ڈالنے والے چار سیاحوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر چاروں افراد کے خلاف دفعہ 188 تعزیراتِ پاکستان (PPC) کے تحت تھانہ ناران میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
نامزد افراد میں:
• سلطان ولد زاہد جمیل، سکنہ شیخوپورہ، پنجاب
• علی عثمان ولد شہباز، سکنہ شیخوپورہ، پنجاب
• محسن خان ولد محمد خان، سکنہ شیخوپورہ، پنجاب
• آصف علی ولد محمد اکرم، سکنہ شیخوپورہ، پنجاب
شامل ہیں۔
یاد رہے کہ مذکورہ چاروں سیاح دریائے کنہار میں گاڑی سمیت پھنس گئے تھے، جنہیں ناران رافٹنگ ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بحفاظت ریسکیو کیا تھا، جس سے ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔
اس بہادرانہ اقدام کے اعتراف میں ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان نے رافٹنگ ٹیم کے ارکان روزی خان، آفاق، اظہر، قیصر اور جواد کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔
ڈی پی او کی جانب سے تمام ریسکیو جوانوں کو دفتر مدعو کیا گیا ہے، جہاں ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں تعریفی اسناد سے نوازا جائے گا۔
⚠️ احتیاطی پیغام:
سیاحتی مقامات پر صرف ویڈیوز یا سوشل میڈیا مواد بنانے کی خاطر خطرناک اقدامات نہ کریں۔ ایک لمحے کی لاپرواہی قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بن سکتی ہے۔
🚨 ٹک ٹاک ویڈیو مہنگی پڑ گئی، دریائے کنہار میں گاڑی اتارنے والے 4 سیاحوں کے خلاف مقدمہ درج.
25