🚨 مظفرگڑھ میں افسوسناک واقعہ، کتوں کی لڑائی سے منع کرنے پر معروف نعت خواں جاں بحق.

22

مظفرگڑھ (مانسہرہ ڈاٹ کام)
مظفرگڑھ کے تھانہ شاہ جمال کی حدود میں واقع موضع کچی والی، بستی انگاری والا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں معروف نعت خواں حافظ غلام حسین راں مبینہ تشدد کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کتوں کی لڑائی کے دوران چند کتے حافظ غلام حسین راں کے گھر میں داخل ہو گئے۔ انہیں بھگانے کے لیے انہوں نے پتھر مارا، جس پر مبینہ طور پر کتے لڑانے والے افراد مشتعل ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ملزمان نے حافظ غلام حسین راں پر مبینہ تشدد کیا۔ مقامی افراد نے مداخلت کرتے ہوئے انہیں حملہ آوروں سے چھڑایا اور فوری طور پر ریسکیو کو اطلاع دی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے، جبکہ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ مقدمہ درج کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔
🤲 دعا:
اللہ تعالیٰ مرحوم حافظ غلام حسین راں کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں