لاہور / سوات (مانسہرہ ڈاٹ کام)
سوات کی سیف اللہ جھیل میں پیش آنے والے المناک کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 6 افراد کی میتیں لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے پہنچا دی گئی ہیں، جبکہ ایک خاتون کی تلاش تاحال جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں:
کرنل (ر) عامر اوندل
ان کے 20 سالہ بیٹے عبداللہ
27 سالہ پروا اوندل
23 سالہ رویل اوندل
پروا اوندل کا ایک سالہ بیٹا
5 سالہ بیٹی
شامل ہیں۔
حادثے میں 24 سالہ بشری سموئی تاحال لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیموں کا سرچ آپریشن جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق بشری سموئی پانچ روز قبل امریکا سے اپنی ڈگری مکمل کرنے کے بعد پاکستان آئی تھیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ متاثرہ خاندان اسلام آباد میں ویزا امور مکمل کرنے کے بعد سیر و تفریح کے لیے سوات گیا تھا، جہاں یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔
ریسکیو حکام کی جانب سے لاپتہ خاتون کی تلاش جاری ہے، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
🚨 سوات کشتی حادثہ: جاں بحق 6 افراد کی میتیں لاہور پہنچا دی گئیں، ایک خاتون تاحال لاپتہ.
22