مانسہرہ (مانسہرہ ڈاٹ کام)
مانسہرہ کے سیاحتی علاقے شوگراں روڈ پر سانگڑہ کے مقام پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں گوجرانوالہ سے ناران جانے والے سیاحوں کی ہونڈا سٹی (PLJ-318) گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مانسہرہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر روانہ کیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں میں:
قاسم
بابر
حافظ منور
ساجد
محمد رضوان
شامل ہیں۔
ریسکیو میڈیکل ٹیم نے تمام زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا گیا۔



⚠️ احتیاطی پیغام: پہاڑی اور سیاحتی سڑکوں پر سفر کے دوران رفتار کو قابو میں رکھیں، خطرناک موڑوں پر خصوصی احتیاط کریں اور گاڑی کی فٹنس یقینی بنائیں تاکہ قیمتی جانوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔
🚨 شوگراں روڈ پر خوفناک حادثہ، سیاحوں کی گاڑی گہری کھائی میں جا گری، 5 افراد زخمی.
26