رانا ثناء اللہ: لاہور میں غیر ملکی خواتین کے مبینہ کیس کو بلاوجہ اچھالا جا رہا ہے.

15

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ لاہور میں غیر ملکی خواتین کے مبینہ اغوا اور زیادتی کے کیس کو بلاوجہ اچھالا جا رہا ہے اور اسے غیر ضروری طور پر سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ایک نان ایشو کو ایشو بنایا جا رہا ہے اور بعض عناصر مخصوص مقاصد کے تحت اس معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق اس کیس کو کھینچ کر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے جوڑنے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے، جو بے بنیاد ہے۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ خواتین کا دفعہ 164 کے تحت بیان ریکارڈ ہو چکا ہے، جو ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے اہم ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی اداروں کے پاس مقدمے سے متعلق مکمل شواہد موجود ہیں اور چالان پیش کرنے کے لیے مزید کسی چیز کی ضرورت نہیں۔
رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ اگر ضرورت پیش آئی تو غیر ملکی خواتین کو دوبارہ بھی طلب کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے اسحاق ڈار سے استعفے کے مطالبے کو بھی مسترد کرتے ہوئے اسے “انتہائی بے بنیاد” قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں