فیفا ورلڈ کپ 2026ء: ارجنٹینا سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم، میسی 8 گولز کے ساتھ ٹاپ اسکورر.

22

فیفا ورلڈ کپ 2026ء میں اب تک کھیلے گئے 96 میچز کے دوران مجموعی طور پر 280 گول اسکور کیے جا چکے ہیں۔

ارجنٹینا 14 گولز کے ساتھ ٹورنامنٹ کی اب تک کی سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم ہے، جبکہ لیونل میسی 8 گولز کے ساتھ ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں۔ میسی کے مجموعی ورلڈ کپ گولز کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔

ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ہی ایڈیشن میں تین کھلاڑیوں نے 7 یا اس سے زیادہ گول اسکور کیے ہیں۔ میسی کے بعد کیلیان ایمباپے اور ارلنگ ہالینڈ 7، 7 گولز کے ساتھ نمایاں ہیں۔ ایمباپے نے ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں اپنے گولز کی تعداد 11 تک پہنچا دی، جبکہ اینزو فرنانڈیز نے فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ کا 3000 واں گول اسکور کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

اعداد و شمار کے مطابق ٹورنامنٹ میں اب تک 259 یلو کارڈز اور 14 ریڈ کارڈز بھی دکھائے جا چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں