کالام: مٹلتان میں گلیشیئر ٹوٹ گیا، 7 افراد زد میں، ایک لاپتہ.

16

سوات کے سیاحتی علاقے کالام کے نواحی علاقے مٹلتان میں گلیشیئر ٹوٹنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 7 افراد متاثر ہوئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد میں سے 3 زخمی ہوئے، 3 افراد محفوظ رہے جبکہ ایک شخص لاپتہ ہو گیا۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ لاپتہ شخص کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

انتظامیہ نے شہریوں اور سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گلیشیئرز اور خطرناک مقامات کے قریب جانے سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں