اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، جبکہ بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے۔
دوسری جانب گزشتہ رات کراچی کے مختلف علاقوں گلستانِ جوہر، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، صدر اور ایم اے جناح روڈ پر ہلکی بوندا باندی ہوئی، جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔
اسی طرح یونیورسٹی روڈ، گلشنِ اقبال اور پاپوش نگر میں بھی بوندا باندی ریکارڈ کی گئی، جس سے گرمی کی شدت میں کمی محسوس کی گئی اور شہریوں نے خوشگوار موسم کا لطف اٹھایا۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو موسم کی تازہ صورتحال سے آگاہ رہنے اور بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Hashtags