🟥 مانسہرہ میں ایک اور نوجوان قتل، نامعلوم ملزم کی فائرنگ سے 23 سالہ جواد جاں بحق.

102

مانسہرہ شہر کے علاقے لبڑکوٹ میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں 23 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق، تھانہ لاری اڈہ کی حدود لبڑکوٹ میں 23 سالہ جواد ولد ہارون، سکنہ بستی کالا خان، لبڑکوٹ کو نامعلوم ملزم نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔ واقعے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں