بالاکوٹ: مانسہرہ کے سیاحتی علاقے پارس کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں پنجاب کے شہر سیالکوٹ سے آنے والے سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور مقامی انتظامیہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں بھی قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں، تاہم متعلقہ اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


اللہ تعالیٰ مرحومین کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے اہل خانہ کو صبرِ جمیل دے اور زخمی کو جلد مکمل صحت عطا فرمائے۔ آمین۔
🟥 بالاکوٹ: پارس کے قریب سیاحوں کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار، دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق.
27