شنکیاری: مبینہ زیادتی، بلیک میلنگ اور ہوائی فائرنگ کیس، ایک ملزم گرفتار، دوسرے کی تلاش جاری.

26

تھانہ شنکیاری کی حدود ڈب مونگن میں مبینہ زیادتی، بلیک میلنگ، دھمکیوں اور ہوائی فائرنگ کے مقدمے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم عدنان کو گرفتار کر لیا، جبکہ دوسرے ملزم حسن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق مدعی نے ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ ڈب مونگن میں ایک دکان پر موجود تھا، جہاں ملزمان حسن اور عدنان آئے اور تلخ کلامی کے بعد جھگڑا شروع کر دیا۔ الزام ہے کہ عدنان نے ایک دھاتی کلپ سے وار کر کے ایک شخص کو زخمی کیا، جبکہ حسن نے مبینہ طور پر پستول سے ہوائی فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلایا
مدعی نے مزید الزام عائد کیا کہ حسن نے اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کی، اس کی ویڈیو بنا کر اسے مسلسل بلیک میل کرتا رہا، جس کے باعث دونوں فریقوں کے درمیان تنازع پیدا ہوا۔
پولیس نے مدعی کی درخواست پر تھانہ شنکیاری میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 376، 506(ii) اور 34 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد ملزم عدنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرے ملزم حسن کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
نوٹ: یہ خبر پولیس کے ترجمان اور درج شدہ ایف آئی آر میں شامل الزامات پر مبنی ہے۔ مقدمے میں عائد الزامات عدالت میں ثابت ہونا باقی ہیں، اور ملزمان کو قانون کے مطابق صفائی کا مکمل حق حاصل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں