کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ میں خواتین کے لیے بڑی طبی سہولت، ماہر سرجن کی تعیناتی.

19

کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ میں خواتین کے لیے ایک اہم طبی سہولت فراہم کرتے ہوئے FCPS بریسٹ کینسر اور FCPS جنرل سرجری کی ماہر ڈاکٹر فریال سعید کی تعیناتی کر دی گئی ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق یہ پیش رفت میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جواد مجید سواتی کی کاوشوں اور سیکرٹری ہیلتھ شاہداللہ خان کے تعاون سے ممکن ہوئی ہے۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جواد مجید سواتی نے کہا کہ ضلع مانسہرہ کی خواتین کے لیے ماہر خاتون سرجن کی تعیناتی خوش آئند اقدام ہے، جس سے خواتین کو بریسٹ کینسر اور جنرل سرجری سے متعلق علاج و معالجے کی معیاری سہولیات مقامی سطح پر میسر آئیں گی۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹر فریال سعید کی او پی ڈی کمرہ نمبر 1 میں ہر منگل، جمعرات اور ہفتہ کے روز دستیاب ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں