بٹگرام: ایک روزہ نومولود بچے اور اس کی والدہ کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے لرزہ خیز واقعے میں پولیس نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے تینوں مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ سٹی بٹگرام کے ایس ایچ او فرید خان کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے ماں اور ایک روزہ نومولود کے قتل میں ملوث تینوں مرکزی ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ واقعے کے محرکات اور دیگر پہلوؤں کی بھی چھان بین کی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق شواہد کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔