ایبٹ آباد: بارش کے پانی میں بہہ کر اکلوتا بیٹا جاں بحق..

25

ایبٹ آباد: ایبٹ آباد کے نواحی گاؤں اکھڑیلہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں بارش کے باعث پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ جانے سے ایک معصوم بچہ جاں بحق ہو گیا۔

اہلِ خانہ کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت محمد طلحہ کے نام سے ہوئی ہے، جو اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ بچے کے والد قاسم اس وقت مکہ مکرمہ میں مطاف کے خادم کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔ افسوسناک حادثہ ان کی غیر موجودگی میں پیش آیا، جس سے خاندان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔

واقعے پر علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی ہے، جبکہ اہلِ علاقہ نے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے مرحوم بچے کے لیے دعائے مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں