🚨 بریکنگ نیوز | مانسہرہ: ناران سے واپسی پر پنجاب یونیورسٹی کی بس کھائی میں جا گری، 21 ملازمین زخمی.

14

مانسہرہ: ناران سے واپسی کے دوران بسیاں ڈمگلہ کے مقام پر پنجاب یونیورسٹی کے ملازمین کو لے جانے والی بس گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 21 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

بعد ازاں تمام زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بالاکوٹ منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی علاج کے بعد انہیں مزید بہتر طبی سہولیات کے لیے کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے تمام 21 افراد پنجاب یونیورسٹی کے ملازمین ہیں۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں