براڈ پیک پر برفانی تودہ: پاک آرمی کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری، 3 کوہ پیماں کی لاشیں مل گئیں، 6 تاحال لاپتا.

57

گلگت بلتستان: براڈ پیک پر برفانی تودے کی زد میں آنے والے کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے پاک آرمی کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ آرمی کے ہیلی کاپٹر نے آپریشن کے دوران جاں بحق ہونے والے ایک کوہ پیما کی لاش بیس کیمپ منتقل کردی۔

انتہائی بلند مقام، سخت موسمی حالات اور دشوار گزار علاقے کے باعث سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ماہرین کے مطابق ایسی بلندی پر جہاں موسم انتہائی خراب ہو، امدادی کارروائیاں نہایت خطرناک اور پیچیدہ ہوجاتی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق برفانی تودے کی زد میں مجموعی طور پر 10 کوہ پیما آئے تھے، جن میں سے 3 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں، جبکہ 6 کوہ پیما تاحال لاپتا ہیں۔ لاپتا افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن موسم بہتر ہونے پر دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

اس افسوسناک واقعے نے دنیا بھر کے کوہ پیماؤں اور پہاڑوں سے محبت کرنے والوں کو غمزدہ کردیا ہے، جبکہ لاپتا افراد کی بحفاظت بازیابی کے لیے دعاؤں اور امیدوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں