کمشنر کی زیر صدارت ڈینگی کی روک تھام کیلئے ویڈیو لنک اجلاس، مؤثر اقدامات کی ہدایت

105

کمشنر ہزارہ ڈویژن کی زیر صدارت ڈینگی کی روک تھام سے متعلق ایک اہم ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ہزارہ ریجن کے تمام اضلاع کے حکام شریک ہوئے۔ کمشنر نے ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ وہ عوامی آگاہی مہمات تیز کریں اور صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنائیں تاکہ ڈینگی سے بچاؤ یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں