میرپورخاص کا 11 سالہ بچہ ریبیز کے باعث کراچی میں جاں بحق، سندھ میں رواں سال اموات 19 ہوگئیں

37

کراچی: میرپورخاص سے تعلق رکھنے والا ریبیز سے متاثرہ 11 سالہ بچہ جناح اسپتال کراچی میں دم توڑ گیا۔

جناح اسپتال کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے انچارج ڈاکٹر عرفان کے مطابق بچہ گزشتہ دو روز سے اسپیشل وارڈ میں زیرِ علاج تھا۔ لواحقین نے بتایا کہ بچے کو تقریباً چار ماہ قبل آوارہ کتے نے کاٹا تھا۔

محکمۂ صحت سندھ کے مطابق رواں سال صوبے میں ریبیز کے باعث 19 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں، جن میں 11 اموات انڈس اسپتال جبکہ 8 جناح اسپتال میں ہوئیں۔

گزشتہ روز بھی کراچی کے علاقے قیوم آباد کا 24 سالہ شہریار ریبیز کے باعث جناح اسپتال میں انتقال کر گیا تھا۔ ڈاکٹر عرفان صدیقی کے مطابق شہریار کو دو ماہ قبل کتے نے کاٹا تھا، تاہم اسے ریبیز سے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگوائی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں