حویلیاں: پولیس کی تعلیمی اداروں کے اطراف ہراساں کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی، 39 نوجوان تحویل میں

25

حویلیاں – تھانہ حویلیاں کی پولیس نے تعلیمی اداروں کے باہر طالبات کو ہراساں کرنے والے عناصر کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 39 نوجوانوں کو تحویل میں لے لیا۔
ایس ایچ او تھانہ حویلیاں کی جانب سے سکول و کالج کے اوقات میں تعلیمی اداروں کے باہر کھڑے ہو کر طالبات کو آوازیں کسنے، چھیڑ چھاڑ اور ہراساں کرنے والے نوجوانوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
کارروائی کے دوران 39 نوجوانوں کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کیا گیا، جہاں انہیں سختی سے تنبیہ کرتے ہوئے آئندہ ایسی حرکات سے باز رہنے کی ہدایت کی گئی۔
پولیس نے واضح کیا کہ تعلیمی اداروں کے باہر طالبات کو ہراساں کرنے یا امن و امان میں خلل ڈالنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں اور طالبات کے تحفظ کے لیے یہ کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں