راولپنڈی: شہری پر تشدد کرنے والا پولیس کانسٹیبل سی پی او کے احتساب کے بعد ڈسمس

28

راولپنڈی – سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی جانب سے راولپنڈی پولیس میں کڑا احتساب کرتے ہوئے شہری پر تشدد/ناروا سلوک کرنے والے پولیس کانسٹیبل کو محکمہ سے ڈسمس کر دیا گیا ہے۔
30 اگست کو تھانہ گوجرخان میں ایک شہری کے ساتھ پولیس اہلکار کی جانب سے ناروا سلوک اور تشدد کا واقعہ پیش آیا تھا۔ واقعہ کی ویڈیو سامنے آنے پر سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے کانسٹیبل احتشام کو فوری معطل کر دیا تھا۔
کانسٹیبل احتشام کو چارج شیٹ جاری کی گئی تھی۔ سی پی او کے مطابق انکوائری کے بعد کانسٹیبل احتشام کو محکمہ سے ڈسمس کر دیا گیا ہے۔
سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے پولیس اہلکاروں کے رویوں اور شہریوں کے ساتھ سلوک کو بہتر بنانے کے لیے احتساب کے عمل کو جاری رکھا ہوا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں