پشاور – خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ وہ پنجاب کی صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری سے متعلق اپنے بیان پر معافی مانگنے کے لیے تیار ہیں، لیکن پہلے مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کو پختونوں کے حوالے سے اپنے بیانات پر معافی مانگنی ہوگی۔
شفیع جان نے کہا کہ اگر وہ (عظمیٰ بخاری اور مریم نواز) معافی مانگتی ہیں تو وہ بھی اپنے بیان پر معذرت کر لیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پختونوں کے خلاف دیے گئے بیانات نے صوبے کے عوام کے جذبات کو شدید مجروح کیا ہے اور اس کے لیے واضح معافی ضروری ہے۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب حال ہی میں پنجاب کی صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ اور پختونوں کے حوالے سے سخت الفاظ استعمال کیے تھے، جس پر خیبرپختونخوا کی سیاسی قیادت نے شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا۔
یہ معاملہ صوبائی اور قومی سیاست میں ایک نئے تنازعے کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے، جہاں دونوں صوبوں کی قیادت ایک دوسرے پر الزامات اور جوابی بیانات دے رہی ہے۔

خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات کا بیان: “پہلے مریم نواز اور عظمیٰ بخاری پختونوں سے معافی مانگیں”.
36