ڈی جی خان میں گھر کے اندر فائرنگ، بھائی اور مہمان لڑکی قتل.

39

ڈی جی خان میں بورڈ آفس کے قریب گھر میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے بڑے بھائی اور گھر میں آنے والی مہمان لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔ لڑکی اپنی والدہ اور بھائی کے ہمراہ ملاقات کے لیے گھر آئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول لڑکی کو ملزم کا چھوٹا بھائی پسند کرتا تھا۔ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں