اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری سے نومولود کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام، 3 خواتین گرفتار

39

اسلام آباد – اسلام آباد پمز اسپتال انتظامیہ نے نرسری سے نومولود کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
تفصیلات کے مطابق بچے کو اغوا کرنے کی کوشش میں تین خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے، جنہیں تھانہ ویمن منتقل کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار خواتین نومولود بچے کو نرسری سے باہر لے جاتے ہوئے پکڑی گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ اغوا کرنے والی تینوں خواتین کو سیکیورٹی اور متعلقہ عملے نے پکڑا، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں