کیپٹن (ر) صفدر کا بیان: “عظمیٰ بخاری کی طرف سے معافی مانگتا ہوں، ہم جنگلی نہیں”

27

لاہور – وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری خیبرپختونخوا کے لوگوں کو جنگلی نہیں کہہ سکتیں۔ اگر انہوں نے کہا ہے تو میں ان کی طرف سے معافی مانگتا ہوں۔
“جہاں بہن بیٹی دی ہو، لوگ اسے جنگلی نہیں کہتے۔ اگر ہم جنگلی ہوتے تو آج رشتے دار نہ ہوتے۔ وزیراعلیٰ پنجاب، خیبرپختونخوا کی بہو ہیں۔”
یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب حال ہی میں پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا کے عوام کے حوالے سے متنازعہ الفاظ استعمال کیے تھے، جس پر خیبرپختونخوا کی سیاسی قیادت اور عوام نے شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا۔
کیپٹن (ر) صفدر کا یہ بیان دونوں صوبوں کے درمیان جاری تنازعے کو کم کرنے کی ایک کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں