تھانہ دربند پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محبت خان ولد مسعود خان سکنہ شانیہ دربند کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے دو کلو 730 گرام چرس برآمد کی گئی۔
کارروائی ایس پی اوگی زاہد الرحمن اور ڈی ایس پی سرکل اوگی وحید خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ دربند حسن خان نے انجام دی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔