ٹریفک پولیس مانسہرہ کا سخت اقدام: کالے شیشے، پھٹے سائلنسر اور پریشر ہارنز پر کریک ڈاؤن

98

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللّٰہ گنڈاپور کی ہدایات پر ایس پی ٹریفک مانسہرہ شاہنواز خان کی نگرانی میں ٹریفک پولیس نے غیر قانونی موڈیفکیشن اور ممنوعہ اشیاء کی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔

انچارج ٹریفک انسپکٹر انس خان کی سربراہی میں ضلع بھر کے مکینکس اور دکانداروں کو پہلے نوٹسز جاری کیے گئے تھے جنہیں بعد ازاں ٹریفک آفس طلب کر کے تفصیلی میٹنگ کی گئی۔ اجلاس میں تمام دکانداروں کو سختی سے ہدایت دی گئی کہ پھٹے سائلنسر، کالے شیشے، غیر نمونہ نمبر پلیٹس، فلیشر لائٹس، پریشر ہارنز اور ون ویلنگ جیسی غیر قانونی اشیاء کی فروخت یا گاڑیوں کی غیر قانونی موڈیفکیشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ٹریفک پولیس حکام نے واضح کیا کہ آئندہ ایسی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں دکانیں بھی سیل کر دی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں