مانسہرہ: پولیس کی منشیات فروش کے خلاف کامیاب کارروائی

104

منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد جاری رکھتے ہوئے مانسہرہ پولیس نے ایک اور کامیاب کارروائی کی ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی ہدایت پر تھانہ لساں نواب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے محمد ندیم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 2 کلو 30 گرام چرس برآمد کی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں