ناران میں نکاح نامہ انٹری شرط کی خبر جھوٹی قرار

115

ناران میں نکاح نامے کے بغیر انٹری پر پابندی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو مانسہرہ پولیس نے بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ضلع مانسہرہ کے تمام سیاحتی مقامات ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے لیے کھلے ہیں اور ان کی سہولت و تحفظ کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ سیاحوں کو پُرسکون ماحول فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گئے ہیں تاکہ وہ قدرتی مناظر سے بھرپور لطف اندوز ہو سکیں۔

ترجمان نے وضاحت کی کہ بعض مخصوص ٹور آپریٹرز کی جانب سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی غیر اخلاقی ویڈیوز، نام نہاد “میوزیکل نائٹ” اور مخلوط اجتماعات میں بے ہودہ سرگرمیوں کے باعث صرف ان افراد کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے جو بے حیائی کو فروغ دے رہے تھے۔

مانسہرہ پولیس نے واضح کیا کہ وادی کے سیاحتی مقامات پر مقامی ثقافت اور خاندانی ماحول کے خلاف کسی بھی سرگرمی کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، تاہم باقی تمام سیاحوں کو خوش آمدید کہا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں