مانسہرہ پولیس کا لساں نواب میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

120

مانسہرہ پولیس نے ضلع میں امن و امان کے قیام کے لیے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی ہدایات پر تھانہ لساں نواب کی حدود میں بھی مؤثر کارروائی کی گئی۔

نو تعینات ایس ایچ او تھانہ لساں نواب سید صمصام الاسلام کی قیادت میں پولیس نفری اور لیڈیز پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔ اس دوران گھروں اور مقامات کی تلاشی لی گئی، جس میں بڑی تعداد میں غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایسے آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرنا اور علاقے میں پرامن ماحول کو یقینی بنانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں