مانسہرہ پولیس نے منشیات کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے تھانہ صدر کی حدود کوٹکے تلیسر کے رہائشی دو سگے بھائیوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے سات کلو سے زائد چرس اور اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کے مطابق ملزم محمد ندیم ولد تاج محمد سے 3 کلو 702 گرام چرس جبکہ اس کے بھائی محمد شاہد ولد تاج محمد سے 3 کلو 306 گرام چرس اور ایک پستول برآمد کیا گیا۔
ملزمان کے خلاف منشیات اور اسلحہ رکھنے کے مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔