مانسہرہ: ٹی ایم اے مانسہرہ کی جانب سے تحصیل بھر میں ڈینگی کے تدارک کے لیے فوگ اسپرے مہم جاری ہے۔ مہم کا مقصد شہریوں کو ڈینگی جیسے موذی مرض سے محفوظ رکھنا اور بہتر صحت عامہ کو یقینی بنانا ہے۔
ترجمان ٹی ایم اے کے مطابق عملہ مختلف محلوں، گلیوں اور بازاروں میں باقاعدگی سے فوگ اسپرے کر رہا ہے تاکہ مچھروں کی افزائش کو روکا جا سکے اور عوام کو صحت مند ماحول فراہم ہو۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے گھروں اور اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور اس مشترکہ جدوجہد میں انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔